Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں کے پی حکومت کو سابق ڈپٹی اسپیکر کیخلاف کارروائی سے روک دیا گیا

محمود جان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 10:06am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پشاور ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ محمود جان کے خلاف ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کا الزام ہے۔

عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، جب کہ صوبائی حکومت کو درخواست گزار کے خلاف کاروائی سےروک دیا۔

PTI Leaders arrested

Former Deputy Speaker Mehmood Jan

Former Deputy Speaker KP