Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی آئی خان دہشت گردی پر برطانیہ کا پاکستان سے اظہار یک جہتی

برطانیہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ہے، برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ
شائع 13 دسمبر 2023 12:13am
ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید فوجی اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔ تصویر : اسکرین گریب
ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید فوجی اہلکاروں کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔ تصویر : اسکرین گریب

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ برطانیہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کےساتھ ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان دہشت گردی پر برطانیہ نے پاکستان سے اظہار یک جہتی کیا ہے، جین میریٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے ڈی آئی خان میں دہشتگردی پر رنجیدہ ہیں۔ دہشت گرد حملے میں 25 فوجی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو جوان شہید ہوئے۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 6 دہشت گردوں نے درابن کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، حملے کے بعد خودکش حملہ آور نے بھی خود کو اڑا دیا، دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

terrorist attacks

security forces operation

Pakistan Law and order situation