Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایبٹ آباد: کمرے میں گیس بھر جانے سے ماں اور 4 بچے جاں بحق

۔ گھر کے سربراہ کی حالت تشویشناک
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 08:02am

ایبٹ آباد کے نواحی گاؤں نواں شہر میں کمرے میں گیس بھر جانے سے ماں سمیت 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ گھر کے سربراہ کی حالات تشوشناک ہے۔

منگل کے روز افسوسناک واقعہ ایبٹ آباد کے علاقہ نواں شہر میں پیش آیا، جہاں گیس لوڈشیڈنگ کے باعث گیس سپلائی معطل ہوگئی تھی۔

گیس کا ہیٹر چلا کر پورا خاندان کمرے میں سویا ہوا تھا کہ کمرے میں گیس بھر سے ماں اور 4 بچے جان کی بازی ہار گئے۔

لاشیں اور بے ہوش شخص کو ایوب میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گھر کے سربراہ کی حالت غیر ہونے پر ایوب میڈیکل اسپتال میں زیر علاج ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔

پولیس کے مطابق کمرے میں سردی کی شدت کم کرنے کے لیے گیس ہیٹر جلایا گیا اس دوران گیس بھرجانے سے ہلاکتیں ہوئی۔

gas leakage

Abottabad