کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے 2023 میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، رونالڈو نے رواں سال اپنے گولز کی نصف سنچری مکمل کر لی۔
پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کا کھیل مسلسل عروج کی جانب گامزن ہے اور رواں سال انہوں نے گولز کی نصف سنچری مکمل کر کے اہم سنگ میل عبور کر لیا۔
رونالڈو نے یہ اعزاز سعودی پرو لیگ میں النصر اور حریف کلب الشباب کے میچ کے دوران حاصل کیا جس میں النصر کی نمائندگی کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک گول کیا جو رواں سال ان کا 50 واں گول تھا میچ میں ان کے علاوہ فوفین سایون مانے، عبدالرحمان اور ماران نے بھی گول کیے۔
اس میچ میں النصر نے 2 کے مقابلے میں 5 گولز سے فتح اپنے نام کی، اسی کے ساتھ رونالڈو کی ٹیم النصر نے سعودی پرو لیگ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنالی۔
یاد رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے دوران ہی سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کیا تھا جس کے بعد وہ مملکت میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم ہیں اور یہاں کے ثقافتی رنگ میں رنگ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان کی اسپورٹس سرگرمیوں کے ساتھ اکثر سعودی ثقافت اپنانے کے حوالے سے بھی خبریں اور ویڈیو وائرل ہوتی رہتی ہیں۔
مزید پڑھیں
رونالڈو نے سعودی لیگ کے مستقبل کے حوالے سے کیا کہا؟
سعودی عرب میں کرسٹیانو رونالڈو میوزیم شائقین کے لئے کھول دیا گیا
زنا کے جرم میں رونالڈو کو ’99 کوڑوں‘ کی سزا پر ایرانی سفارتخانے کی وضاحت
Comments are closed on this story.