Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہلم : لاکھوں سال پرانے ہاتھیوں کی 3 اقسام کے ڈھانچے دریافت

فوسلز کی مدد سے جانوروں کی تاریخ، ارتقائی عمل اور دیگر چیزیں سمجھنے میں مدد ملے گی، پروفیسر واجد
اپ ڈیٹ 29 فروری 2024 04:58pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ضلع جہلم کے پہاڑوں میں جاری کھدائی مہم کے دوران کئی ملین سال پرانے ہاتھیوں کی تین اقسام کے فوسلز دریافت ہوئے ہیں۔

اس مہم میں یونیورسٹی کے طلباء شعبہ زولوجی کے سربراہ اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد کی قیادت میں حصہ لے رہے ہیں۔

اہم دریافت کے بعد پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ اس تاریخی دریافت سے طلبہ کو تحقیق کرنے اور اپنے مقالہ جات کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس دریافت سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں تحقیق کی ایک نئی جہد کا تعین ہو گا۔

 رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی جہلم کے پہاڑوں میں کھدائی، کئی ملین سال پرانے ہاتھیوں کی تین اقسام کے فوسلز دریافت۔ تصویر بذریعہ مصنف
رینالہ خورد یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی جہلم کے پہاڑوں میں کھدائی، کئی ملین سال پرانے ہاتھیوں کی تین اقسام کے فوسلز دریافت۔ تصویر بذریعہ مصنف

پروفیسر واجد نے دیگر جامعات کے ساتھ مل کر دریافت ہونے والے فوسلز سے میوزیم بنانے کا بھی عندیہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

اسلام کے ابتدائی دور کی مسجد اور سکہ دریافت

قدیم ترین زبان کی دریافت نے ماہرین کو بھی حیران کردیا

ماہرین آثارِ قدیمہ کی سعودیہ میں نئی اور انوکھی دریافت

ان کا کہنا تھا کہ ان فوسلز کی مدد سے ہمیں مختلف جانوروں کی تاریخ، ارتقائی عمل اور ان کے آپس میں رشتوں کو گہرائی سے سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Higher Education Commission

Archeological

Fossil

Zoology