Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا

وفد عام انتخابات اور دیگر امور پر پارٹی کے مؤقف سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا
اپ ڈیٹ 10 دسمبر 2023 09:25pm
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا۔

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، وفد عام انتخابات اور دیگر امور پر پارٹی کے مؤقف سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور ضیاء الاسلام حسن شامل ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد میں پنجاب سے قمرزمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، موسیٰ گیلانی، عبدالقادر شاہین شامل کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

بلاول اور مریم کی باتوں کا جواب دینا نہیں چاہتا، بیان بازی کی شدت الیکشن کی تصدیق ہے، مرتضیٰ سولنگی

الیکشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر زیر گردش انتخابی شیڈول جعلی قرار دے دیا

’ملک میں اگلی حکومت لاڈلے اور سپر لاڈلے کی نہیں ہو گی‘

خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی اور شجاع خان جبکہ بلوچستان سے چیگیز جمالی اور سینیٹر روزی خان کاکڑ وفد کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

Bilawal Bhutto

Pakistan Politics

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election Schedule 2024