سنی تحریک سے مذاکرات : ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب
ایم کیو ایم پاکستان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس آج مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اور انتخابات کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کی جائےگی۔
اجلاس میں سنی تحریک سے مذاکرات کیلئے کمیٹی میں شامل ارکان کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔ 21 جنوری کو باغ جناح میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے حکمت عملی بھی مرتب کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں :
ایم کیوایم اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں
سیاسی حریفوں کو جواب، ’نوشہرہ کی 7 نشستیں جیتنے کا چیلنج‘
پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عمران کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، بابر اعوان
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید منظم کرنے کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔
Comments are closed on this story.