Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے کے پارلیمانی بورڈ کا اعلان

بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگاراہوں گے
شائع 10 دسمبر 2023 01:13pm
فوٹو:فائل۔ جی ڈی اے سوشل میڈیا اکاونٹ
فوٹو:فائل۔ جی ڈی اے سوشل میڈیا اکاونٹ

پیپلزپارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا، بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہوں گے۔

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کے لئے جی ڈی اے نے پارلیمانی بورڈ کا اعلان کردیا ہے۔ پارلیمانی بورڈ جی ڈی اے کے 13 سرکردہ رہنماؤں پر مشتمل ہوگا۔

پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین جی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہوں گے، اور صفدرعباسی پارلیمانی بورڈ کے سیکریٹری اور سردارعبد الرحیم سیکریٹری اطلاعات ہوں گے۔

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سےدرخواستیں طلب کرلی گئی ہیں، انتخابی نشان ستارے پر الیکشن میں حصہ لینے کے خواہش مند درخواست دے سکتے ہیں۔

GDA

Pir Pagara

Grand Democratic Alliance