Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ایم کیوایم اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

شہر پر موروثی سیاست سے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے، فاروق ستار
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2023 08:57pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایم کیو ایم پاکستان اور سنی تحریک کے رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں اتفاق ہوا ہے کہ دونوں جماعتیں عام انتخابات میں ایک دوسرے کو سپورٹ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتیں عام انتخابات میں مختلف حلقوں میں ایک دوسرے کی حمایت کریں گی۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ انتخابی امور سے متعلق فیصلے دونوں جماعتوں کی کمیٹیاں کریں گی، ایم کیو ایم، سنی تحریک کے رہنماؤں کی جلد دوسری بیٹھک بھی لگے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق دونوں جماعتوں کے ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی سیٹ ٹو سیٹ تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں کا جائزہ لے گی۔

اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم وفد ثروت اعجاز قادری کے پاس گیا، بڑا اتحاد اور بڑی تحریک قائم کرنے جا رہے ہیں۔

فاروق ستار نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوام کی سیاسی لوگوں سے بیزاری کو ختم کیا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ شہر پر موروثی سیاست سے قبضہ کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے، ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کے لیے آئیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

سیٹ ایڈجسٹمنٹ: مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی نے باضابطہ کمیٹیاں تشکیل دے دیں

سیاسی حریفوں کو جواب، ’نوشہرہ کی 7 نشستیں جیتنے کا چیلنج‘

پی ٹی آئی کسی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کرے گی، عمران کی نااہلی کا تاثر درست نہیں، بابر اعوان

ان کا مزید کہنا تھا کہ بے روزگاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، مہنگائی آسمان کی حد سے تجاوز کرچکی ہے۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Sarwat Aijaz Qadri

Election 2024