لٹکتی تاریں ، تنگ گلیاں اور چھوٹے مکان کینوس کی زینت بن گئے
کراچی کی مقامی آرٹ گیلری میں سلمان فاروقی کے فن پاروں کی نمائش کی گئی، نمائش کیلئے پیش کی گئے فن پارے متوسط طبقے کی عکاسی کررہے تھے ۔
شہر قائد کی مقامی آرٹ گیلری میں میٹروپولیٹن موزیک کے عنوان سے سلمان فاروقی کے متعدد فن پاروں کی نمائش کی گئی جہاں ہر فن پارہ شہر کے متوسط گھرانوں کی منفرد داستان سنارہا تھا ۔
آرٹسٹ سلمان فاروقی کا آج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لوگ خوبصورتی کو پینٹ کرتے ہیں میں نے جو اپنی آنکھوں دیکھا اسے کنوس پر ڈال دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کوئی خوبصورتی پینٹ کرتا ہے لیکن میں نے اس چیز کا انتخاب کیا جسے لوگ نظر انداز کردیتے ہیں ۔
نمائش میں ایک اور آرٹسٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی فنکار کے کام میں اس کی برسوں کی محنت جھلکتی ہے۔
نمائش میں آرٹ کے قدردانوں نے بھی شرکت کی، مصور نے اپنے فن پاروں کو نمائش کیلئے رکھا تو دیکھنے والوں نے انکے کام کو خوب پذیرائی بخشی ۔
تصاویر دیکھیں
Comments are closed on this story.