Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: رواں مالی سال جولائی تا نومبر تک 58 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں
شائع 06 دسمبر 2023 06:04pm

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ اورنگزیب پنھور نے رواں مالی سال جولائی تا نومبر تک کی ٹیکس وصولی کی تفصیلات جاری کردیں۔

ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال جولائی تا نومبر تک محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مجموعی طور پر 8 ارب 51 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔

اورنگزیب پنھور نے بتایا کہ موٹر وہیکل ٹیکس کی مد میں 3 ارب 2 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 35 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔

اس کے علاوہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 35 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا، کاٹن فیس کی مد میں 6 کروڑ 42 لاکھ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا جبکہ انٹرٹینمںٹ ڈیوٹی کی مد میں 2 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا ۔

مزید پڑھیں

ایف بی آر رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام

حکومت کا 254 ارب روپے اضافی ٹیکس وصولی کا پلان تیار

ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے

karachi

tax collection

Taxes

DG Excise and Taxation Sindh

Details of Tax Collection