Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت جتوئی کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ

لیاقت جتوئی کی 9 دسمبر کو جی ڈی اے میں شمولیت متوقع
شائع 06 دسمبر 2023 03:38pm

سندھ کے سینئر سیاستدان لیاقت جتوئی نے بھی تحریک انصاف کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 9 دسمبر کو جی ڈی اے میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما لیاقت جتوئی نے بھی پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاقت جتوئی نے اپنے خاندان اور دوستوں کا مشاورتی اجلاس کل طلب کرلیا ہے، اجلاس ان کے آبائی گائوں بیٹو جتوئی میں ہوگا، جس میں لیاقت جتوئی اور ان کے خاندان کے تمام افراد پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیں گے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ لیاقت جتوئی نے 9 دسمبر کو دادو میں شیڈول جی ڈی اے کے جلسے میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

pti

PTI Leaders Left Party

LIYAQAT JATOI