Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں ملوث ملزم کراچی سے گرفتار

ملزم نے متعدد شہریوں سے ویزے کے نام پر فراڈ کیا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 06 دسمبر 2023 02:04pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے کارروائی کرکے انسانی اسمگلر کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم جعلی سفری دستاویزات کی تیاری میں ملوث تھا جس نے متعدد شہریوں کو اٹلی کے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز بنا کر دیے، ملزم جعلی ریزیڈنٹ کارڈ کے عوض لاکھوں روپے وصول کرتا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم ذوالفقار علی کو محمود آباد سے گرفتار کیا، وہ اٹلی میں رہائش پزیر تھا اور اس نے رقوم اپنے بینک اکاونٹ میں ٹرانسفر کراوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جعلی ویزے پر اٹلی جانے والا مسافر پکڑا گیا

20 لاکھ میں خریدا گیا تعلیمی ویزا جعلی نکلا، نوجوان آف لوڈ

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے متعدد شہریوں سے ویزے کے نام پر فراڈ کیا، ذوالفقار علی کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا جب کہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں ملوث دیگر ملزمان کی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

FIA

karachi

fake visas