Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

فلم ڈھائی چال پاکستان کے خلاف بھارتی پروپگنڈے کا جواب ہے، پروڈیوسر

فلم 8 دسمبر کو سلور اسکرین کی زینت بنے گی
شائع 06 دسمبر 2023 01:18am

فلم بینوں کا طویل انتظار ختم ہونے کو ہے، فلم ڈھائی چال 8 دسمبر کو سینما اسکرین کی زینت بنے گی ۔

فلم ’ڈھائی چال‘ کی کہانی بدنام بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے گرد گھومتی ہے، جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور شمعون عباسی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، تقی احمد، سلیم معراج، ہمایوں اشرف، عریض چودھری، فراز مری، جمال گیلانی، پاکیزہ خان و دیگر شامل ہیں۔

تیمور شیرازی کی ہدایت کاری میں بننے والی ایکشن سے بھرپور پاکستانی فلم کو ڈاکٹر عرفان اشرف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکرپٹ فرحین چودھری کا تحریر کردہ ہے۔

کراچی میں فلم کی کاسٹ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فلم میں نہ صرف بھارت کا سفاک چہرہ بے نقاب کیا ہے بلکہ بلوچستان کی خوبصورتی بھی دکھائی گی ہے۔

فلم پروڈیوسر ڈاکٹرعرفان کہتے ہیں کہ یہ فلم پاکستان کے خلاف بھارتی پروپگنڈے کا جواب ہے، بھارت ہمیشہ اپنی فلموں میں جھوٹ دکھاتا ہے لیکن ہم نے اپنی فلم پاکستان اور بلوچستان کا سچ دکھایا ہے ۔

فلم میں صحافی کا کردار ادا کرنے والی عائشہ عمر کہتی ہے کہ فلم میں شائقین بلوچستان کے خوبصورت مقامات کو دیکھیں گے ۔

عائشہ عمر نے کہا کہ فلم میں بلوچستان کے ایسے خوبصورت مقامات بھی آپ کو نظر آئینگے جنہیں لوگوں شاید پہلے نہ دیکھا ہو۔

فلم کے ہدایتکار تیمور شیرازی نے بتایا کہ سرد موسم کی وجہ سے عکس بندی مشکلات پیش آئیں۔

یادر ہے کہ اس سے قبل متعدد مرتبہ فلم کی ریلیز کی تاریخیں سامنے آئیں مگر نامعلومات وجوہات کی بنا پر فلم ریلیز نہ ہوسکی تھی۔

’ڈھائی چال‘ کو تین سال قبل 2019 میں بنانے کا اعلان کیا گیا تھا اور امکان تھا کہ اسے 2020 کی پہلی سہ ماہی میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا تھا۔

مسلسل تاخیر کے بعد مارچ 2022 میں فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے جون 2022 میں ریلیز کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہوا بلآخر اب یہ فلم 8 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

Dhai chaal