Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کندھ کوٹ : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

ڈاکوؤں نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کی، پولیس
شائع 06 دسمبر 2023 12:54am
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

کندھ کوٹ میں میانی تھانے کی حدود میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے پیٹرولنگ پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق پولیس اہلکارکی شناخت خالد حسین کےنام سےہوئی جبکہ زخمیوں میں محمد رفیق، فضل عثمان اور علی شبیر شامل ہیں۔

Sindh Police

Dacoits

kacha operation