Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : پولیس پر حملہ اور ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

حملے میں افسر اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، متن مقدمہ
شائع 05 دسمبر 2023 11:29pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی میں گزشتہ روز ریلی کے دوران پولیس اہلکاروں پر حملوں اور ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے مطابق قوم پرست جماعت نے گزشتہ روز ریلی نکالی اور اس دوران ریاست مخالف نعرے لگائے گئے۔

درج مقدمے کے مطابق کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا، حملے میں افسر اور چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ثقافتی دن پر قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جبکہ پولیس موبائل پر حملے کا واقعہ شارع فیصل پر پیش آیا۔

karachi

Karachi Police

Karachi law and order situation