Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوٹ ڈیجی قلعہ کی 300 سال پرانی توپوں کا سراغ مل گیا

توپیں 30 سال قبل خیرپور میں واقع تاریخی قلعے سے غائب ہوئی تھیں
شائع 05 دسمبر 2023 07:23pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

محکمہ ثقافت سندھ نے کوٹ ڈیجی قلعے کی تین سوسال پرانی لاپتہ چھ توپوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

سندھ کے نگراں وزیر ثقافت و کھیل ڈاکٹر جنید علی شاہ کے مطابق محکمہ ثقافت، سیاحت و آثار قدیمہ سندھ نے تاریخی کوٹ دیجی قلعے کی کھوئی ہوئی چھ توپوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

یاد رہے کہ ضلع خیرپور میں کئی تاریخی مقامات اور یادگاریں موجود ہیں۔ کوٹ ڈیجی کا قلعہ ان میں سے ایک ہے۔

300 سال پرانی توپیں 30 سال قبل سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع تاریخی قلعے سے غائب ہوئی تھیں۔

جنید علی شاہ نے بتایا کہ خیرپور پولیس لائنز سے چھ میں سے دو توپیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں محکمہ ثقافت نے منگل کے روز برآمد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مریم چوک پر ہے جبکہ دوسری بابرلوئی تھانے میں ہے۔ اور خیرپور میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں بھی چند توپیں رکھی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ نے تاریخی توپیں حاصل کرنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ سے مدد طلب کی ہے۔

جنید شاہ نے مزید کہا کہ توپوں کی عدم موجودگی قلعے کی تاریخی حیثیت کو متاثر کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست خیرپور کے سابق حکمران میر سہراب خان تالپور نے اپنی حکومت کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے تین قلعے قائم کیے جن میں جودھپور کی طرف ”شاہ گڑھ“، جیسلمیر، تھر کے علاقے میں ”امام گڑھ“ اور دارالحکومت کوٹ دیجی میں ”قلعہ احمد آباد“ شامل ہیں۔

قلعہ مکمل طور پر دفاعی مقاصد کے لئے ڈیزائن اور تعمیر کیا گیا تھا، یہ فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے اور کسی بھی حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے اچھی طرح سے لیس تھا۔

World Culture festival 2023

Cultural Heritage Institute

Kot Diji