Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، عون چوہدری

سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے درجنوں بار ملے اور دیکھا بھی، رہنما آئی پی پی
شائع 04 دسمبر 2023 06:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء عون چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کے دعوے پر عون چوہدری بھی میدان میں آگئے۔

عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے نکاح سے پہلے درجنوں بار ملے اور انہیں دیکھا بھی۔

انھوں نے مزید کہا کہ خود کو قوم کا لیڈر بولنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لے کر آؤں۔

رہنما آئی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قرآن مجید پر حلف دیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین کو نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کے لئے لیکر جاتا رہا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ قرآن اٹھانے تک پہنچ گئے۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ ان کو درست وقت پر ہی چھوڑ دیا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سائفر گمشدگی کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوں بشریٰ کو اس روز دیکھا جس دن نکاح ہوا۔

bushra bibi

Pakistan Politics

IMRAN KHAN Adiyala Jail