Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ تقسیم ہوچکا صرف اعلان باقی ہے، خالد مقبول

سندھ میں جو حکومت ہے وہ نگراں نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی نگراں ہے، ایم کیو ایم رہنما
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 01:03pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) خلاد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ تقسیم ہوچکا اس کا صرف اعلان باقی ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ تقسیم ہوچکا صرف اعلان باقی ہے، ایم کیوایم یا کسی جماعت کا ایک اعتراض بھی الیکشن کمیشن نے نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں اعتراضات کیے الیکشن کمیشن نے درست کردیے، پاکستان میں انتخابات کی تاریخ کااعلان ہوگیا جس کے بعد حکومتیں آچکی تاہم سندھ میں نگراں حکومت کا انتظار ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ میں جو حکومت ہے وہ نگراں نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی نگراں ہے۔

واضح رہے کہ خالد مقبول، فاروق ستار، جاوید حنیف اورعبدالحفیظ پر مشتمل ایم کی ایم وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی۔

اس پر ذرائع کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم الیکشن کمیشن میں ہونے والی اس ملاقات میں کراچی میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات چیف الیکشن کمشنر کے سامنے رکھے گی۔

Chief Election Commissioner

MQM

Election commission of Pakistan

khalid maqbood siddiqui

Election Commission Delimitation