Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ میں خیبرپختونخوا کا وزیر اعلیٰ بنوں گا، پرویز خٹک

پی ٹی آئی کو شکست دوں گا، میرا چیلنج ہے، نوشہرہ میں خطاب
اپ ڈیٹ 04 دسمبر 2023 08:00am
نوشہرہ: پی ٹی آئی کو شکست دوں گا اور آئندہ میں کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بنوں گا، پرویز خٹک۔ فوٹو ــ فائل
نوشہرہ: پی ٹی آئی کو شکست دوں گا اور آئندہ میں کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بنوں گا، پرویز خٹک۔ فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمینٹرین (پی ٹی آئی پی) کے چیئرمین پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہیں آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد وہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ بنیں گے۔

نوشہرہ میں تقریب سے خطاب میں پرویز خٹک نے ایک جانب آئندہ کے پی کے کا وزیر اعلیٰ بننے کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ چیلنج بھی دیا کہ ان کی جماعت پی ٹی آئی کو شکست دے گی۔

انھوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں انتشار سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے، سابق چئیرمین پی ٹی آئی نے ورکرز کو تمیز نہیں سکھائی۔

یہ بھی پڑھیں :

بیرسٹر گوہر بلامقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی منتخب، ’ملک کو آگے لیکر جانا ہے‘

’صاحب اقتدار ہو کر ہر شہری کے حق کا تحفظ کرنا ہے‘

ورکرز کنونشنز منعقد کرنے پر شیر افضل مروت سمیت 100 افراد پر مقدمہ درج

پرویز خٹک نے کہا کہ میں نظام ٹھیک کرنے آیا ہوں ذاتی لالچ نہیں، آئندہ الیکشن میں سب پارٹیوں کو ہراؤں گا۔

Pervez Khattak

PTI Parliamentarians

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Election 2024