Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ویڈیو: عالمی مشاعرہ، تہذیب حافی اور وصی شاہ نے محفل لوٹ لی

عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کل 18 سیشن منعقد کئے گئے
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 12:57am
Tehzeeb Hafi performance in the World Urdu Conference 2023 - Aaj News

کراچی آرٹس کونسل میں سولہویں عالمی اردو کانفرنس کا میلہ جاری ، تیسرے روز بھی ادب ثقافت سے دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

عالمی اردو کانفرنس کے تیسرے روز کل 18 سیشن سمیت 8 کتابوں کی رونمائی کی گئی، مختلف سیشن میں نہ صرف میڈیا کے کردار ، خواتین کی جدوجہد بلکہ ے روز بچوں کے ادب کے مشاہیر پر بھی بات کی گئی ۔

پاکستانی فلم اورڈرامہ انڈسٹری کے سیشن میں مصطفی قریشی، منورسعید، ہاشم ندیم اور اختر وقارعظیم نے گزرے دنوں کو یاد کیا۔

بلوچی زبان و ادب کے مشاہیر کے سیشن سے جہاں بلوچ ادیبوں نے خطاب کیا وہیں مرزا حامد بیگ نے مشہور افسانہ نگاروں منٹو اور بیدی کے افسانوں پر گفتگو کی ۔

تیسرے روز کا اختتام عالمی مشاعرے کی محفل پر ہوا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نظر آئی جہاں تہذیب حافی اور وصی شاہ نے اپنا کلام پیش کرکے خوب داد سمیٹی ۔

مشاعرے کی صدارت افتخار عارف نے کی جبکہ دیگر شعرا میں پیرزادہ قاسم، تہذب حافی، فاطمہ حسن، اجمل سراج، وصی شاہ سمیت نامور شعرا نے کلام پیش کئے۔

Mushaira

AALMI URDU CONFERENCE

Tehzeeb hafi

wasi shah