Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم
اپ ڈیٹ 03 دسمبر 2023 12:02am
فوٹو ــ روئٹرز/فائل
فوٹو ــ روئٹرز/فائل

فلپائن میں زلزلے سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جنوبی فلپائن کے علاقے منڈاناؤ میں ہفتے کی رات زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد جاپان کے بعض علاقوں اور جنوب مغربی ساحلوں کو خالی کرانے کا حکم دیا گیا۔

7.5 شدت کے زلزلے کے بعد فلپائن اور جاپان میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

فلپائن کی زلزلہ پیما ایجنسی فیوولکس کا کہنا ہے کہ یہ لہریں آدھی رات (مقامی وقت کے مطابق 16 بجے) تک فلپائن سے ٹکرا سکتی ہیں اور کئی گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

ابتدائی طور پر امریکی سونامی وارننگ سسٹم نے کہا تھا کہ فلپائن کے کچھ ساحلوں پر 3 میٹر تک اونچی لہریں اٹھ سکتی ہیں، تاہم بعد میں امریکی ایجنسی کا کہنا تھا کہ بڑی لہروں کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔

Japan

Philippines

Tsunami waves