Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے

احمد شاہ محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کے وزیر مقرر
شائع 02 دسمبر 2023 07:22pm

نگراں صوبائی وزیر احمد شاہ کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے جبکہ وہ محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کے وزیر مقرر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں صوبائی وزیر کو 3 محکموں کے قلمدان سونپ دیے گئے۔

احمد شاہ کو محکمہ اطلاعات، اقلیتی امور اور سوشل پروٹیکشن کا قلمدان دے دیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول بابر کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

احمد شاہ نگراں وزیراطلاعات سندھ مقرر

اس سے قبل معروف ادیب اور سماجی شخصیت احمد شاہ کو صوبائی وزیر تعینات کردیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی موجودگی میں احمد شاہ سے حلف لیا۔

حلف کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزراء، ادیب، فنکاروں اور صحافیوں نے شرکت کی جبکہ میزبانی کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم نےانجام دیے۔

حلف کے بعد گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ، ادیبوں اور دوستوں نے احمد شاہ کو مبارکباد دی۔

karachi

Ahmed shah

Arts Council Of Pakistan

caretaker information minister sindh