Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : ڈاکوؤں کی پولیس وردی میں واردات، طلائی زیورات، موبائل فون اور رقم لوٹ لی

ملزمان لوٹ مار کے بعد فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے
اپ ڈیٹ 02 دسمبر 2023 08:29pm
Dacoits in police uniform loot multiple houses in Karachi - Aaj News

** کراچی میں گلشن معمار تھانے کی حدود میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے 2 گھروں میں واردات کرکے طلائی زیورات، موبائل فونز اور رقم لوٹ لی۔**

پولیس وردی میں ملبوس ملزمان فرید گوٹھ میں پہلے ایک گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں بند کرکے لوٹ مار کی۔

 کراچی: جس گھر میں ڈکیتی ہوئی وہاں سامان بکھرا پڑا ہے۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: جس گھر میں ڈکیتی ہوئی وہاں سامان بکھرا پڑا ہے۔ تصویر بذریعہ مصنف

اس کے بعد ملزمان دیوار پھلانگ کر دوسرے گھر میں چلے گئے، یہاں بھی طلائی زیورات قیمتی موبائل فونز اور رقم لوٹی اور جاتے جاتے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

 کراچی: پولیس اہلکار شواہد اکھٹے کرنے کیلئے متاثرہ گھر میں داخل ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف
کراچی: پولیس اہلکار شواہد اکھٹے کرنے کیلئے متاثرہ گھر میں داخل ہورہے ہیں۔ تصویر بذریعہ مصنف

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گھر کا صفایا کردیا، ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے ہمارا سامان اور رقم واپس دلوائی جائے۔

ایس ایچ او گلشن معمار وقار قیصر کا کہنا ہے کہ وردیوں میں گروہ وارداتیں کررہا ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، امید ہے جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گلشن معمار میں دو روز قبل بھی پولیس وردیوں میں ملبوس دو پرائیویٹ گاڑیوں میں سوار سات سے زائد ملزمان ایک گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

karachi

Karachi Police

Karachi Street Crimes