Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی الیکشن خفیہ مقام پر رکھنے کا فیصلہ، انتظامات مکمل

انتخابات میں علی امین گنڈا پور پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں
شائع 01 دسمبر 2023 09:30pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، انٹرا پارٹی انتخابات میں علی امین گنڈا پور پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، جب کہ ووٹنگ کا مقام خفیہ رکھا گیا ہے۔

تحریک انصاف کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کل ہوگا، جس میں پارٹی چیئرمین کے لئے بیرسٹر گوہر علی امیدوار ہیں۔ اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ تاہم ووٹنگ کی جگہ کو فی الحال خفیہ رکھا گیا ہے، اور ووٹنگ کی جگہ صبح تک تبدیل کی جاسکتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ انٹراپارٹی انتخابات میں علی امین گنڈاپور پارٹی صدارت کے امیدوار ہیں، ریجن کی صدارت کیلئے عاطف خان امیدوار ہیں، تاہم پارٹی کسی دوسرے امیدوار کو سامنے آنے سے روکنے کیلئے کوشاں ہیں۔

مزید پڑھیں:

بلے کا انتخابی نشان رکھنے کیلئے پی ٹی آئی پر نئی شرط عائد، عمران خان الیکشن لڑیں گے

اکبر ایس بابر نے وزیراعظم عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

علی امین گنڈا پور کی رہائش گاہ پر چھاپہ، بھاری مقدار میں سیلاب متاثرین کا سامان برآمد

ذرائع کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں رہنماؤں کی گرفتاریوں کا بھی خدشہ ہے، اس لئے پارٹی چاہتی ہے کہ تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوں۔

pti

pti kpk

intra party elections

pti intra party election