Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: خنکی بڑھتے ہی مونگ پھلی کے دام بھی آسمان پر

شہر میں اول درجہ کی مونگ پھلی پارا چنار 1400 روپے فی کلو میں فروخت
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2023 01:13am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں خنکی بڑھتے ہی مونگ پھلی کے دام بھی بڑھ گئے۔ خشک میوہ جات میں سب سے سستی سمجھی جانے والی مونگ پھلی بھی غریب عوام کی دسترس سے دور ہوگئی۔

شہر قائد میں مونگ پھلی کے نرخ بھی آسمان پر پہنچ گئے، ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے سردیوں کی سوغات بھی عام آدمی کی جیب پر بھاری پڑنے لگی ہے۔

شہر میں اول درجہ کی مونگ پھلی پارا چنار 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، درجہ دوم کی مونگ پھلی کی قیمت بھی ایک ہزار روپے فی کلو ہے۔ یہی وجہ ہے کہ خشک میوہ جات کی دکانوں پر اب ویرانی اور سناٹا نظر آتا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی اتنی ہے کہ لوگ قیمت سن کر ہی حیران ہوجاتے ہیں۔ ماضی کے مقابلے میں کاروبار بہت کم ہوچکا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ اب تو لگتا ہے کہ مونگ پھلی بھی گن گن کر کھانے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

چلغوزہ 12 ہزار روپے فی کلو میں فروخت

امریکی ارب پتی کی تکنیک نے مونگ پھلی فروش کی آمدنی میں ہوشربا اضافہ کردیا

شہری کہتے ہیں جب دو وقت کی روٹی کا حصول ہی مشکل ہوجائے تو پھر مونگ پھلی خریدنے کون جائے گا۔

Dry Fruits

Pakistan Inflation

weather chnage