Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی خود یرغمال بن گئی

ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا
شائع 30 نومبر 2023 10:45pm

کشمور میں گھیل پور کچے کے علاقے میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، تاہم، ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت پولیس نفری کو ہی یرغمال بنالیا۔

ڈاکوؤں نے آپریشن کے دوران پولیس پر راکٹ لانچر سے فائر کیے اور پولیس پارٹی کو گھیر لیا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکوؤں نے ایس ایچ او گھیل پور سمیت بیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہے۔ ڈاکوؤں نے بکتربند اور دو پولیس موبائلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کررہی تھی، اہلکاروں کی رہائی کیلئے پولیس کے ڈاکوؤں سے مذاکرات جاری ہیں۔

operation

kacha operation

Police Party