Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود میں آتشزدگی کا ایک اور واقعہ

آگ لگنے کے بعد عمارت میں موجود افراد کو باہر نکالا گیا، ریسکیوحکام
شائع 30 نومبر 2023 08:27pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں رہائشی پارٹمنٹ میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کا واقعہ عمارت کی پانچویں، چھٹی اور ساتویں منزل پر پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے بعد عمارت میں موجود افراد کو باہر نکالا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی اور آگ شدت اختیار کرکے نویں منزل کی وائرنگ تک پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی: راشد منہاس روڈ پر شاپنگ سینٹر کی تین منزلوں میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

آگ سے بچنے والا شخص امدادی کارکنوں کی لڑائی میں پھنس گیا، آکسیجن سے محروم

سانحہ آرجے مال: جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو معاوضہ ادا کیا جائے گا، سندھ ہائیکورٹ

فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آگ پر قابو پایا، خوش قسمتی سے ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

karachi

Karachi Police

fire brigade