Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سرکاری آفیسر اور پولیس میں تلخ کلامی کی رپورٹ مرتب، ’عہدیدار نے پولیس کے کام میں رکاوٹیں ڈالی‘

پولیس سے تکرار کرنے والے شہری نے اپنا تعارف ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مسٹر کامران کے نام سے کروایا، رپورٹ
شائع 30 نومبر 2023 07:16pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سرکاری آفیسر اور پولیس میں تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو پر رپورٹ مرتب کرلی گئی۔ واقعہ سے متعلق پولیس کی ابتدائی رپورٹ سی سی پی کو ارسال کردی گئی۔ پشاور ویڈیو میں مبینہ سرکاری آفیسر اور پولیس میں زبانی تکرار ہوتے دیکھی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حیات آباد باغ ناران چوک پر ناکہ بندی کے دوران ایک سبز نمبر پلیٹ کی گاڑی کو پولیس نے روکا، پشاور پولیس کی جانب سے سرچ لائٹ جلانے سے ڈرائیور نے گاڑی روک دی۔

جس کے بعد کار کی اگلی سیٹ پر بیٹھے شخص نے پولیس کو مبینہ گالی دینا شروع کر دی، متعلقہ شخص نے کہا کہ پولیس نے انہیں روکنے کی ہمت کیسے کی، اس شخص نے کہا کہ وہ ڈپٹی سیکرٹری داخلہ مسٹر کامران ہیں، متعلقہ شخص نے کہا کہ پولیس کو اس طرح کے فضول مقام پر اسنیپ چیکنگ کا حکم دینے والا کون ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مبینہ سرکاری آفیسر نے کار کو سڑک کے بیچوں بیچ روک دیا، سڑک کو عوام کی آمدورفت کے لیے بند کیا۔ مبینہ ایڈیشنل ڈپٹی سیکرٹری داخلہ نے اونچی آواز میں پولیس اہلکاروں پر چیخنا بھی شروع کیا، پولیس نے منت سماجت کرکے انھیں پر سکون کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ حیات آباد کی پولیس نے معاملہ نارمل کرنے کی کوشش کی ، متعلقہ شخص نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دے کر اپنے عہدے اور اختیارات کا غلط استعمال کیا۔ اور پولیس کی بے عزتی اور ان کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔

KPK Police

security forces operation

KP Law and Order Situation