Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ملزمان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لیا گیا، ترجمان ایف آئی اے
شائع 30 نومبر 2023 01:23pm
فوٹو — ایف آئی اے حکام
فوٹو — ایف آئی اے حکام

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے کارروائیاں کرکے خواتین کی تصاویر شیئر کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جن میں جان محمد اورعزیر حیدر شمال ہیں۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزمان کو حیدرآباد اور دادو سے گرفتارکیا گیا جنہوں نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے خواتین کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواتین کی قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے والی خاتون ساتھی سمیت گرفتار

کراچی میں راہ چلتی خواتین کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالا ملزم گرفتار

حکام نے بتایا کہ ملزمان تصاویر ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے، ان کے زیر استعمال موبائل فونز کو قبضے میں لیا گیا جب کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

FIA

karachi

social media

cyber crime