Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی شاپنگ مال آتشزدگی: پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا

زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا، پولیس
شائع 29 نومبر 2023 11:55pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے معاملے میں سیکیورٹی انچارج اور سافٹ ویئر ہاوس مالک سمیت 5 اہم افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کراچی میں آر جے شاپنگ مال میں آتشزدگی کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لے لیا، جس میں مال کا سیکیورٹی انچارج عابد شاہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ حراست میں لیے گئے افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا مالک عمران عدنان، مال انتظامیہ کے سلطان اور فیضان بھی شامل ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات اور ابتدائی تفتیش میں بڑے انکشاف ہوئے ہی، پولیس کے مطابق زیرحراست افراد کو باقاعدہ گرفتار کیا جائے گا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں، مال میں آگ لگنے کے بعد دھواں نکلنے تک کی جگہ نہیں تھی، زیرحراست افراد مبینہ طور پر سانحے کے ذمہ دار ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل رات کے آخری پہر نجی مال میں آگ لگ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 11 افراد دم گھٹنے اور جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

karachi

Karachi Fire

Rashid Minhas Road

Shopping Mall Fire

Karachi RJ Mall Fire