Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فلسطین یک جہتی کمیٹی کے تحت ریلی، غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

ریلی میں جماعت اسلامی، ایم کیو ایم سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی رہنماؤں اور کارکنوں کی شرکت
شائع 29 نومبر 2023 08:56pm
Rally to express solidarity with oppressed Palestinians in Karachi - Aaj News

غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے کراچی میں فلسطین یک جہتی کمیٹی کے تحت ریلی نکالی گئی۔ جس میں سیاسی ، سماجی، سول سوسائٹی سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ مقررین کا کہنا تھا آج کی ریلی نے ثابت کردیا ہم فلسطین کے ساتھ ہیں، غزہ میں مکمل سیز فائر ہونا چاہیے۔

شہر قائد میں منعقدہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطین یک جہتی کیمٹی کی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ریلی شاہراہ قائدین سے شروع ہو کر مزار قائد پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان، مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر، ایم کیوایم کی رہنما نسرین جلیل، سماجی کارکن سیما کرمانی، صحافیوں، شعرا، سول سوسائٹی، سماجی رہنماؤں سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف نعرے لگائے۔

مقررین نے کہا کہ غزہ میں مکمل سیز فائر ہونا چاہیے، دو چار دن کے سیز فائر سے کوئی فائدہ نہیں، مسئلے کا پائیدار امن ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

اسرائیل نے جنگ بندی کے دوران رہا کیے گئے فلسطینیوں سے زیادہ دوبارہ گرفتار کر لیے

اسرائیل پر حملہ کرنے کیلئے حماس نے مسلح گروہوں کو کیسے منظم کیا؟

غزہ میں اب بھی کتنے اسرائیلی قیدی موجود ہیں، آج کتنے رہا ہوں گے؟

ریلی کے منتظمین کا کہنا تھا آج ہم نے غیر سیاسی پلیٹ فارم مہیا کیا تاکہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ایک جگہ اکٹھے ہو کر اسرائیل کے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروا سکیں۔

Palestinian Israeli Conflict

Gaza War

Israel Hamas Agreement