Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

کوہستان واقعہ: وائرل تصاویر میں موجود ایک لڑکا پولیس کی تحویل میں

صلاح مشورہ کرنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار
شائع 28 نومبر 2023 07:08pm

عدالت نے کوہستان میں لڑکی کے قتل کے کیس میں مرکزی ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کوہستان میں ویڈیو وائرل ہونے پر لڑکی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے گرفتار ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

صلاح مشورہ کرنے والے 3 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزم ارسلا کے بھائی، چچا زاد بھائی اور قریبی رشتے دار کو گرفتار کیا گیا۔

تصاویر میں موجود لڑکے رحمت شاہ کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے رحمت شاہ کا عدالت میں بیان قلمبند کروایا۔

ماضی میں کیا ہوا

اس سے قبل مئی 2012 میں کوہستان کی وادی پلاس میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں پانچ لڑکیوں کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا تھا جن کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی۔ ویڈیو میں ایک لڑکا رقص کرتا دکھائی دے رہا ہے جبکہ چار لڑکیاں تالیاں بجا رہی ہیں اور گا رہی ہیں۔

دعویٰ کیا جاتا ہے کہ جب فوٹیج منظر عام پر آئی تو کچھ ہی دیر بعد ایک قبائلی جرگہ منعقد کیا گیا جہاں یہ فیصلہ کیا گیا کہ شرکاء کے ساتھ ساتھ ویڈیو بنانے والے لڑکے کو بھی قتل کر دیا جائے۔

مزید پڑھیں

کولئی پالس میں وائرل تصاویر اور لڑکی کے قتل کا ماجرا کیا ہے

کوہستان میں لڑکی کا قتل: پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات

کوہستان میں غیرت کے نام پر قتل: ایف آئی اے ویڈیو وائرل کرنے والے اصل ملزمان تک پہنچ گیا

ویڈیو میں رقص کرنے والے بن یاسر اور گل نذر کے بھائی افضل کوہستانی نے دعویٰ کیا تھا کہ لڑکیوں کو ذبح کر کے قتل کردیا گیا ہے تاہم گذشتہ برسوں کے دوران افصل کوہستانی سمیت ان کے چاروں بھائی بھی قتل کیے جاچکے ہیں۔

پاکستان میں ہر سال سیکڑوں خواتین غیرت کے نام پر قتل کا شکار و جاتی ہیں جس کا جواز ان کے اہلخانہ خاندان کی عزت کا دفاع بتاتے ہیں۔

Jirga

violence against women

kohistan

Girl Murder

KOHISTAN GIRL KILLED FOR VIRAL PHOTO