Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے دو سگے بھائی گرفتار، ویڈیو وائرل

ملزمان کی شناخت اسامہ اور سلمان کے ناموں سے ہوئی
شائع 28 نومبر 2023 05:00pm
فوٹو: آج نیوز
فوٹو: آج نیوز

عزیز آباد پولیس نے بیٹری چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن شناخت اسامہ اور سلمان کے ناموں سے ہوئی اور دونوں بھائی ہیں۔

کراچی میں گاڑیوں کی بیٹری چوری کرنے والے ملزمان کی ویڈیو وائرل ہونے پر عزیز آباد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کی شناخت اسامہ اورسلمان کےناموں سےہوئی، اور دونوں آپس میں بھائی ہیں اورپہلےبھی گرفتار ہوچکے ہیں۔

 ملزمان پولیس کی حراست میں ۔ فوٹو: آج نیوز
ملزمان پولیس کی حراست میں ۔ فوٹو: آج نیوز

ملزمان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں ملزمان ایک گاڑی کے پاس کھڑے ہیں، ایک ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھا ہے جب کہ اس کی آڑ میں بیٹھ کر ایک ملزم ساتھ کھڑی گاڑی سے بیٹری نکالتا ہے۔

karachi

Karachi Street Crimes

karachi robbers