Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا جمعے کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ

عمران خان پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے، ذرائع کور کمیٹی
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2023 08:43pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے انٹر پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی کے انٹر پارٹی الیکشن جمعے کو کروائے جائیں گے۔

کور کمیٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مشاورت سے انٹرا پارٹی الیکشن کا فیصلہ کیا ہے۔

کور کمیٹی ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف پارٹی کے بلا مقابلہ چیئرمین رہیں گے لہٰذا پارٹی میں باقی عہدوں پر انتخابات کروائے جائیں گے۔

کور کمیٹی کی جانب سے جمعے کے روز انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 23 نومبر کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا تھا اور پی ٹی آئی کو مشروط طور پر عام انتخابات میں بلے کا انتخابی نشان برقرار رکھا تھا۔

ممبر نثار درانی کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے محفوظ دیا جس میں کہا گیا کہ 20 دن کے اندر دوبارہ الیکشن کروائے جائیں اور الیکشن کے بعد 7 دن میں رپورٹ جمع کروائیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق 13 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کیا تھا۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے منحرف بانی رہنما اکبر ایس بابر نے انٹرا پارٹی الیکشن کی ملک گیر مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کارکن انٹرا پارٹی الیکشن کو یقینی بنانے کیلئے متحرک ہوں، انہیں پارٹی کو تباہی سے بچانے کے لئے آگے آنا ہوگا۔

pti

intra party elections