Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فصل کی باقیات جلانے کے دوران تین بچے آگ میں جھلس کر زخمی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم گرفتار کر لیا
شائع 28 نومبر 2023 08:48am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رحیم یار خان میں تھانہ آقبال آباد کی حدود میں کماد کی فصل کی باقیات جلانے کے دوران تین معصوم بچے آگ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔

پابندی کے باجود فصلوں کی باقیات جلانے کا سلسلہ نہ تھم سکا، آگ کی لپیٹ میں آکر تین بہن بھائی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زاہد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقع گذشتہ رات نواحی علاقہ فتح پور پنجابیاں میں پیش آیا، ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی،ڈ ی پی او رضوان عمر گوندل نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

بعد ازاں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کماد کی فصل کی باقیات جلانے والے ملزم گرفتار کر لیا۔

Punjab police

rahim yar khan