Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس: اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ

اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کے لیے کمیٹی ممبران کو ٹاسک سونپ دیے گئے
شائع 27 نومبر 2023 08:47pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے قومی اور صوبائی سطح کی اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ کرلیا جبکہ اہم شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کے لیے کمیٹی ممبران کو ٹاسک سونپ دیے گئے۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری کی صدارت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح کی اہم ترین سیاسی شخصیات سے رابطوں کا فیصلہ ہوا جبکہ باہمی مشاورت سے چاروں صوبوں کی مذاکراتی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیئر بخاری نے قومی اور صوبائی شخصیات سے ملاقاتوں کے شیڈول کے لیے کمیٹی ممبران کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی، خیبرپختونخوا کے صدر محمد باچا نے بھی شرکت کی جبکہ ممبران کمیٹی قمر زمان کائرہ، ساجد طوری ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے نئے میثاق جمہوریت اور میثاق اکانومی کی تشکیل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ پہلے صرف 2 جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت پر دستخط ہوئے تھے، اب تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان نئے میثاق جمہوریت کی تشکیل وقت کی ضرورت ہے۔

karachi

PPP

Pakistan People's Party (PPP)

Nisar Khoro

nayyar bukhari

PPP negotiation committee