Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کم عمر ڈرائیور بچی کو چھڑوانے کیلئے وزیراعلیٰ کا نام استعمال کرنے والے ملزمان گرفتار

ملزمان نے خود کو اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیرِ اعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا تھا۔
شائع 27 نومبر 2023 06:49pm

پنجاب پولیس نے ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر لڑکی کو چھڑوانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس نے ملزم یاسین سمیت دو افراد کو گرفتار کرکے تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا۔

گزشتہ بدھ ٹرفیک پولیس اہلکار نے ایک گاڑی کو روکا، دستاویز طلب کے پر لائسنس ایکسپائر پایا تو چلانا کردیا، جس کے بعد ملزمان گاڑی سے اترے اور گالم گلوچ کرنے کے ساتھ ساتھ اہلکاروں کو وزیراعلیٰ پنجاب کا نام لے کر دھمکیاں بھی دیں۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم یاسین نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا تھا، اور خود کو اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیرِ اعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا تھا۔

ملزم یاسین نے بچی کو چھوڑنے کیلئے پولیس کو دھمکیاں بھی دی تھیں، جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے فوری نوٹس لے کر پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا۔

پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

arrest

mohsin naqvi

Minor Drivers