Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم نے عام انتخابات سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کیلئے درافٹ تیار کرلیا

خود مختاری آئینی ذمہ داری کے عنوان کے حوالے سے سیمینار میں تمام جماعتوں کو ڈرافٹ پیش کیا جائے گا
شائع 27 نومبر 2023 04:33pm

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے 18ویں ترمیم میں تبدیلی کے لیے ڈرافٹ تیار کرلیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیوایم نے عام انتخابات سے قبل 18ویں ترمیم میں تبدیلی کے لیے جماعتوں کو یکجا کرنے سے متعلق 18 ویں ترمیم میں تبدیلی کے لیے ڈرافٹ تیار کرلیا۔

ذرائع ایم کیو ایم کےمطابق کل ہونے والے خود مختاری آئینی ذمہ داری کے عنوان کے حوالے سے سیمینار میں ڈرافٹ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی تجاویز تمام جماعتوں کو پیش کرے گی، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں کو کل سیمینار میں شرکت کے لیے دعوت نامے ارسال کرد دیے گئے ہیں، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ضروری ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم نے بتایا کہ صوبائی حکومت کو ملنے والے اختیارات صرف اور صرف وزیر اعلیٰ ہاؤس تک محدود رہ گئے ہیں، انتخابات کے بعد بننے والی قومی اسمبلی میں اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی سے متعلق قراداد منظور کروائی جائے گی۔

مزید پڑھیں

عام انتخابات: الیکشن کمیشن کی ضابطہ اخلاق کے ڈرافٹ میں مناسب ترامیم کی یقین دہانی

8 فروری کے عام انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کا فیصل

اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ نے الیکشن کوآرڈی نیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دیے

karachi

MQM

MQM Pakistan

amendments

draft

Election 2024