کراچی: غریب آباد میں 10 دن سے بند بجلی کے خلاف مکینوں کا احتجاج
مظاہرین اور کے الیکٹرک میں مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس
کراچی کے علاقے غریب آباد میں انڈر پاس کے قریب شہریوں نے 10 دن سے بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس کئی گھنٹوں تک روڈ کلیئر نہ کرواسکی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین 10 دن سے بجلی بحالی کی کوشش کررہے ہیں، بجلی کے الیکٹرک کی جانب سے بند کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مظاہرین اور کے الیکٹرک میں مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہے جلد ٹریفک کی روانی بحال کرواسکیں۔
اس کے بعد پولیس اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی۔ نیشنل اسٹیڈیم سے لیاقت آباد جانے والا ٹریک ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔
احتجاج کے باعث شہری 4 گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے۔
karachi
protest
Gharibabad
مقبول ترین
Comments are closed on this story.