Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آصف زرداری نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کیلئے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دیں

کس صوبے میں کون مذاکرات کرے گا؟ نام سامنے آگئے
شائع 25 نومبر 2023 08:56pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دیں۔

ہاکستان پیپلزپارٹی نے عام انتخابات سے قبل سیاسی شخصیات سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایت پر دیگر جماعتوں سے مذاکرات کے لیے پیپلزپارٹی کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہے۔

پیپلزپارٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے کمیٹی میں سید نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ اور ساجد طوری شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں سعید غنی اور سید ناصر حسین شاہ کا نام شامل ہے۔

پیپلزپارٹی کی طرف سے بلوچستان کے لیے اعلان کردہ ناموں میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ، صابر علی بلوچ اور رخسانہ بنگش کو ذمہ داری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد ملک میں سیاسی گہما گہمی شروع ہو گئی ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنی اپنی الیکشن مہم بھی شروع کر دی ہے۔

اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا شکوہ کیا گیا تھا لیکن سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت پر اور شفاف ہو ں گے۔

Bilawal Bhutto

Asif Ali Zardari

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

level playing field