Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادھورا چھوڑا گیا ریلوے پھاٹک جہاں ڈاکو شکار پھانستے ہیں

ملبہ پڑا ہونے سے گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا
شائع 25 نومبر 2023 10:18am
The construction of the railway gate in Gulshan Iqbal of Karachi was left unfinished - Aaj News

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں ریلوے پھاٹک کی تعمیر کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

گلشن اقبال تیرہ ڈی میں کچھ عرصے قبل ریلوے پھاٹک ختم کرنے کے لیے چھوٹے سے انڈر پاس کی تعمیر شروع اور پھر فنڈز نہ ہونے کے باعث انڈر پاس کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔

مٹی اور دھول سے علاقہ مکین سانس کی بیماریوں کا شکار ہونے لگ گئے جب کہ انڈر پاس کے قریب ملبہ پڑا ہونے سے گاڑیوں کو بھی آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے کے کونسلر کا کہنا ہے کہ ملبے کی وجہ سے پہلے تو سڑک بند پڑی تھی، اپنی مدد آپ کے تحت کچھ ملبہ اٹھا کر گزرنے کے لیے راستہ بنایا ہے۔

ٹوٹی پھوٹی سڑک کی وجہ سے ڈکیتوں کی بھی چاندی ہوگئی، جب دل چاہے وہ لوٹ مار کر لیتے ہیں۔

علاقہ مکینوں نے جلد از جلد سڑک بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

karachi

underpass