Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور، سیف سٹی نے 130 سے زائد دھواں چھوڑتے عناصر کی نشاندہی کردی

سیف سٹی نے21 مقامات پر کوڑے کو آگ لگانے والوں کی نشاندہی کی ہے
شائع 25 نومبر 2023 10:42am
تصویر — روئٹرز/فائل
تصویر — روئٹرز/فائل

لاہور میں سیف سٹی نے130 سے زائد دھواں چھوڑتے عناصرکی نشاندہی کردی ہے۔

دھواں چھوڑتی گاڑیوں، چمنیوں، بھٹوں، کوڑے کو آگ لگانے والوں و دیگر کی نشاندہی کی گئی، جبکہ 95 خطرناک دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو فیلڈ فورس کو رپورٹ کردیا ہے۔

سیف سٹی کی جانب سے21 مقامات پر کوڑے کو آگ لگانے والوں کی رپورٹ متعلقہ محکموں کو بھجوادی گئی،16مقامات پردھواں چھوڑنے والی چمنیوں،بھٹوں ودیگرکی نشاندہی کی ہے۔

مزید پڑھیں

اسموگ متاثرہ علاقوں میں قوتِ مدافعت بڑھانے کیلئے کیا کھائیں

چار سدہ: والدین کی بیماری کی وجہ سے ماسک فروخت کرنیوالے بچے پر جرمانہ

لاہور میں مصنوعی بارش کیسے برسائی جا سکتی ہے اور کیا یہ ممکن ہے؟

smog

Lahore smog

punjab smog