Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سی ٹی ڈی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک، تین گرفتار

اسٹریٹ کرمنلز ایسٹ زون کے بینکوں سے رقم نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے، حکام
شائع 25 نومبر 2023 08:54am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی کے علاقے میٹھادر میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے جب کہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

ڈی جی ساؤتھ کے مطابق پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت محبوب اور عدنان کے نام سے ہوئی، ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دوسری جانب زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے تین اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدرکے مطابق گرفتار ملزمان میں ادریس، ممتاز علی، قربان علی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اور یہ ایسٹ زون کے بینکوں سے رقم نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بناتے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم ادریس عرف چاندی ضلع سکھر میں قتل اقدام، قتل اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث رہا، ملزم ادریس پر حکومت سندھ نے پانچ لاکھ انعام بھی مقرر کر رکھا تھا۔

چوہدری صفدر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

karachi

Karachi Street Crimes