Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

رقم کے تنازعے پر پانچ بچوں کو اغواء کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

شیر دراز اور اُس کے ساتھیوں نے مدرسے سے واپسی پر بچوں کو اغواء کیا، پولیس
شائع 24 نومبر 2023 08:36pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پولیس نے رقم کے تنازعے پر پانچ بچوں کو اغواء کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرکے بچے بحفاظت بازیاب کرالئے۔

نوشہرہ کے تھانہ اکوڑہ پولیس کے مطابق اجمل نامی شخص نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ میرے دو بیٹوں اور تین بھتیجوں کو شیر دراز اور اُس کے ساتھیوں نے مدرسے سے واپسی پر اغواء کرلیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست پر نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کردی، اور کنٹرول کے ذریعے نوشہرہ کے تمام تھانہ جات کو آگاہ کیا گیا ناکہ بندیاں اور اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی گئی۔

پولیس کے مطابق تھانہ اکوڑہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان شیردراز ، وقار احمد اور قادر کو گرفتار کرلیا، اور ان کے قبضے سے بچوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اجمل کے ساتھ ان کا 3 لاکھ روپے کا تنازعہ چل رہا تھا، جس پر انہوں نے بچوں کو اغواء کیا۔

ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ اکوڑہ خٹک منتقل کر دیا گیا ہے۔

kidnapped

Kidnapping for Ransom

KPK Police

child kidnaping