Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوروکریسی کی عدم دلچسپی سے حکومت کی ساکھ کو ٹھیس پہنچی، نگراں وزیراطلاعات بلوچستان

بلوچستان میں نگران حکومت کو ترجیح نہیں دی جارہی، جان اچکزئی
شائع 24 نومبر 2023 05:34pm
تصویر:  — اے پی پی/ فائل
تصویر: — اے پی پی/ فائل

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی بیورو کریسی کے رویے سے نالاں ہوگئے نیوز کانفرس میں نگران حکومت کو اہمیت نہ دینے کا الزام دھر دیا اور کہ دیا کہ بیوروکرسی کی عدم دلچسپی سے حکومت کی ساکھ کو ٹھیس پہنچی ہے۔

بلوچستان کے نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے اپنی نیوز کانفرنس میں بیورو کریس کے روپے کو اڑے ہاتھوں لیا اور شکایات کے انبار لگا دیے۔

سول سیکٹریٹ میں نیوز کانفرس کرتے ہوئے جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن کا فیصلہ کیا ہے، اور اس پر آرمی چیف کی وژن کے مطابق کام ہو رہا ہے، دہشتگردوں کے سہولت کار بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے لیکن اس کام کی انجام دہی کے لئے بیوروکریسی سست روری کا شکار ہے۔

نگراں وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نگران حکومت کو ترجیح نہیں دی جارہی، بیوروکریسی ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے سے بھی گریزاں ہے، جس سے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ ہے، وزیراعلی کی ہدایت کے باوجود اینٹی کریشن کے محکمے کا فعال نہ ہونا باعث تشویش ہے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ صحت اور دیگر شعبوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث نگران حکومت کو ٹھیس پہنچی اور عوام نگران حکومت پر تنقید کررہے ہیں، چیف سیکٹریری اور دیگر اچھے افسران حکومت کو ترجیح دیں۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 4 لاکھ تارکین وطن پاکستان سے جا چکے ہیں، افغان حکومت پاکستان سے جانے والوں کو سہولیات مہیا کرے۔

Jan Achakzai