Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی حکومت کو پائیدار معاشی بحالی کیلئے فوج کے مکمل تعاون کی یقین دہانی

اجلاس میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
شائع 24 نومبر 2023 09:51pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا جبکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے حکومت کو ایک بار پھر پائیدار معاشی بحالی کے لیے پاک فوج کے مکمل تعاون کی یقین دہانی ۔

اسلام آباد میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت سمیت عسکری حکام نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ وفاقی وزراء اور اعلیٰ افسران کے علاوہ کمیٹی ممبران بھی شریک ہوئے۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق کونسل نے دوست ممالک کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے امور پر غور کیا گیا، نگراں وزیراعظم نے تعاون کے ممکنہ شعبوں کی نشاندہی کے لیے متعلقہ وزارتوں کی کوششوں کو سراہا۔

خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے اقدامات کے تحت مختلف منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو طویل المدتی اقتصادی منافع کے حصول کی ہدایت کی۔

اجلاس میں مختلف وزارتوں کی جانب سے متعین شدہ اہداف کےبروقت حصول میں سہولت کیلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اب تک کے اقدامات پر پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں

سعودی عرب پاکستان میں کان کنی سمیت مختلف شعبوں میں 25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، نگران وزیراعظم

پی آئی اے نجکاری اولین ترجیح، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی، نگراں وزیراعظم

کونسل کے اجلاس میں ملک میں تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے منصوبوں اور خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی پائیدار معاشی بحالی میں پاک فوج کے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کو دہرایا۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

army cheif