Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

مکہ کے پہاڑوں پر لمبی لمبی گھاس اگ آئی

کچھ لوگوں نے مکہ مکرمہ کی اچانک ہریالی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک روایت سے جوڑا
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2023 03:54pm
تصویر-حرمین شریفین
تصویر-حرمین شریفین

مکہ کے اطراف پہاڑوں پر لمبی لمبی گھاس لہرا رہی ہے۔ یہ پہاڑ صدیوں سے بنجر رہے ہیں، لیکن رواں برس مکہ سمیت حجاز میں بھرپور بارشیں ہوئیں۔

ناسا کی جانب سے فراہم کردہ سیٹلائٹ کی تصاویر میں بھی یہ ہریالی دِکھائی دیتی ہے۔ بارشوں کے سبب اب یہاں ہر طرف ہریالی کا منظر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہر مکہ مکرمہ اور اس کے اطراف کے پہاڑ کئی ہفتوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد سرسبز و شاداب ہو گئے ہیں۔

سٹیلائٹ تصاویر میں سعودی عرب کے کئی حصوں خاص طور پرمغربی سعودی عرب کے خشک علاقوں میں بھی سبزہ نظر آ رہا ہے۔

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کلپ شیئر کیے ہیں جن میں بارشوں کے بعد کا ماحولیاتی اثردیکھا جاسکتا ہے۔

اس غیر معمولی صورتحال کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہیں، اور بہت سے صارفین کو حیران کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں

حماس کے حملے پر سعودی عرب، قطر سمیت عالمی ردعمل آگیا

سعودی عرب کے نئے نقشے پر اسرائیل برہم

سعودی عرب میں اسرائیلی وفد کی عبادت، تورات پڑھی گئی

کچھ لوگوں نے مکہ مکرمہ کی اچانک ہریالی کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث مبارکہ سے جوڑا ہے۔

جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ ’قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک کہ سرزمین عرب گھاس کے میدانوں اور دریاؤں میں تبدیل نہ ہو جائے‘۔

لیکن بہت سے سعودی شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی میں بھی بارشوں کے بعد مکہ میں ہریالی دیکھی جا چکی ہے لہذا غیر ذمہ دارانہ باتوں سے گریز کیا جائے۔

lifestyle

X Twitter

NASA satellite images

environment Effect

Mountain with Greenery