Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وضو کے لوٹے پر جھگڑا، 2 سگے بھائی قتل

ملزمان واردات کے بعد فرار، تھانہ شبقدر میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2023 11:57pm

چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں نماز فجر کے دوران وضو کے لوٹے پر زبانی تکرار پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔

چارسدہ کے علاقے مبین قلعہ میں نماز فجر کے دوران زبانی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ تھانہ شبقدر میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

شبقدر پولیس کے مطابق ملزمان نے مسجد میں تکرار کے بعد گولیاں چلا دی جس کے نتجے میں 32 سالہ مسکین جبکہ 28 سالہ عبدالصمد پسران شمشاد جاں بحق ہوئے۔

مقتولین اپس میں سگے بھائی ہیں جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں جمال خان ولد مزمل شدید زخمی ہوئے۔

مقتولین کی لاشیں ٹی ایچ کیو شبقدر منتقل کر دی گئیں جبکہ زخمی کو شبقدر اسپتال میں ابتدئی طبی علاج کے بعد پشاور اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مقتولین کے بھائی منان ولد شمشاد کی مدعیت میں ملزمان جمشید ولد فضل حکیم، زید، مبین اور عبد اللہ پسران جمشید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

firing

charsadda

Fajr prayer

brothers killed