Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن اجلاس: بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل، انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ جاری

الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی، اعلامیہ
شائع 23 نومبر 2023 04:23pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، جبکہ بیلٹ پیپرز کی طباعت کے انتظامات بھی مکمل کرلیے گئے ہیں۔

جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں حلقہ بندیوں اور عذرداریوں پر سماعت مکمل کی گئی۔

اجلاس کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست 30 نومبر کو شائع ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق حتمی انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ نادرا میں جاری ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد ضابطہ اخلاق کی منظوری دی جائے گی، جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی آر او، آر او اور پولنگ اسٹاف کی ٹریننگ کا پلان تیار کرلیا گیا ہے، الیکشن میٹریل کی خریداری بھی مکمل کرلی گئی ہے۔

Election Commission of Pakistan (ECP)